حیاتاتی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ،
"انسانی نموکا آغاز باروری سے ہوتا ہے،"
جب ایک عورت اور ایک مرد
دونوںاپنے 23 لونیوں کو
تولیدی خلیوں کے ذریعہ یکجا کرتے ہیں۔
عورت کے تولیدی خلیے کو
عموما "بیضہ" کہا جاتا ہے
لیکن درست اصطلاح "مبیضی انڈا" ہے۔
اسی طرح، مرد کا تولیدی خلیہ
عام طور پر "منی" کہلاتا ہے
لیکن ترجیحی اصطلاح جرثومہ منی ہے
عورت کے رحم سے مبیضی انڈے کے اخراج کے بعد
عمل تبویض کہلانے والے عمل کے ذریعہ،
مبیضی انڈا اور جرثومہ منی آپس میں
رحم کی نالیوں میں سے ایک میں ملتے ہیں،
جسے اکثر فیلوپی نالی کہا جاتا ہے۔
رحم کی نالیاں عورت کے بیضہ دانی کو
اس کے رحم یا بچہ دانی سے جوڑتی ہیں۔
اس کے نتیجے میں بنا ایک ۔ خلیہ مضغہ
جفتہ کہلاتا ہے،
یعنی "جوڑا یا باہم ملا ہوا۔"