Skip Navigation
The Endowment for Human Development
The Endowment for Human Development
Improving lifelong health one pregnancy at a time.
Donate Now Get Free Videos

Multilingual Illustrated DVD [Tutorial]

The Biology of Prenatal Development




ماقبل ولادت نشونماکا حیاتاتی عمل

.اردو [Urdu]


National Geographic Society This program is distributed in the U.S. and Canada by National Geographic and EHD. [learn more]

Choose Language:
Download English PDF  Download Spanish PDF  Download French PDF  What is PDF?
 

Chapter 15   5 Weeks: Cerebral Hemispheres

‏4 اور 5 ہفتوں کے درمیان، ‏دماغ کی تیز نمو جاری رہتی ہے ‏اور وہ 5 مخصوص حصوں میں بٹ جاتا ہے۔

‏سرکی جسامت مضغہ کی کل جسامت کا ⅓حصہ ہوتاہے۔

‏دونوں شطر دماغ واضح ہوجاتے ہیں، ‏جو رفتہ رفتہ دماغ کا بڑا حصہ بن جاتے ہیں۔

‏دماغ کے حصوں کے ذریعہ کنٹرول ہونے والے اعمال میں ‏سوچنا، سیکھنا، ‏یادداشت، گویائی، بصارت، ‏سماعت، ارادی حرکات، ‏اور مسائل حل کرنا شامل ہے۔

Chapter 16   Major Airways

‏نظام تفنس میں، ‏دائیں اور بائیں جانب کی سانس کی نالیوں کے ساق ظاہر ہوتے ہیں ‏جو آگے چل کر ‏نرخرے، یا سانس کی نلی کو، ‏پھیپھڑوں سے جوڑیں گے۔

Chapter 17   Liver and Kidneys

‏یادرکھیں شکم میں موجود بڑا جگر ‏دھڑکتے دل کے قریب ہوتا ہے۔

‏مستقل گردے 5 ہفتوں میں نمایاں ہوتے ہیں۔

Chapter 18   Yolk Sac and Germ Cells

‏کیسئہ زردہ میں ابتدائی تولیدی خلیے ہوتے ہیں ‏جنہیں جرثومی خلیے کہا جاتا ہے۔ ‏5 ہفتے بعد ‏یہ جرثومی خلیے ‏تولیدی اعضاء میں منتقل ہوتے ہیں ‏جو گردوں کے قریب ہوتا ہے۔

Chapter 19   Hand Plates and Cartilage

‏5 ہفتوں میں ہی، ‏مضغہ میں ہاتھ کا سانچہ بننے لگتا ہے، ‏اور½5 ہفتوں میں نرم ہڈی بننی شروع ہوجاتی ہے۔

‏یہاں ہمیں بائیں ہاتھ کا سانچہ ‏اورکلائی 5 ہفتوں اور 6 دن میں نظرآتا ہے۔

Embryonic Development: 6 to 8 Weeks

Chapter 20   6 Weeks: Motion and Sensation

‏6 ہفتے میں شطر دماغ میں نمو کی شرح ‏دماغ کے دوسرے حصوں کے تناسب میں زیادہ تیز ہوتی ہے۔

‏مضغہ خودکار ‏اور معکوس حرکات کرنا شروع کرتا ہے۔ ‏اس طرح کی حرکت ‏طبعی، ذہنی و اعصابی نمو کے لئے ضروری ہے۔

‏مضغہ کے منہ کے حصے میں لمس سے ‏وہ ردعمل میں اپنا سر نیچے کرلیتا ہے

Chapter 21   The External Ear and Blood Cell Formation

‏بیرونی کان کا سانچہ بننے لگتا ہے۔

‏6 ہفتے بعد، ‏جگر میں خون کے خلیے بننے لگتے ہیں ‏جہاں اب لمفی خلیے موجود ہوتے ہیں۔ ‏سفید خون کے اس قسم کے خلیے ‏نموپذیر انسانی مدافعتی نظام کا بنیادی حصہ ہیں۔

Chapter 22   The Diaphragm and Intestines

‏دیافرغمہ، ‏عمل تنفس میں استعمال ہونے والا بنیادی عضلہ، ‏6 ہفتوں میں کافی حد تک بن جاتا ہے۔

‏اب آنت کا ایک حصہ عارضی طور پر ‏نال میں نمودار ہوتا ہے ‏یہ عمومی عمل، جو عضویاتی فتقیت کہلاتا ہے، ‏شکم میں دیگرنمو پذیراعضا کے لئے جگہ بناتا ہے۔

Chapter 23   Hand Plates and Brainwaves

‏6 ہفتوں میں ہاتھوں کا سانچہ بڑھ کر نازک ابھار بن جاتا ہے۔

‏دماغی لہروں کو پہلے پہل 6 ماہ 2 دنوں میں ریکارڈ کیا گیا۔

Chapter 24   Nipple Formation

‏دھڑ کے بغلی حصوں پر سینے کے سامنے ‏اپنی مقررہ جگہ پہنچنے سے پہلے ‏سرپستان نمودار ہوتے ہیں۔

Chapter 25   Limb Development

‏ہفتوں میں، کہنی نمودار ہوتا ہے،6 ½ ‏انگلیاں الگ ہونے لگتی ہیں، ‏اور ہاتھوں کی حرکات دیکھی جاسکتی ہے۔

‏ہڈیوں کی تشکیل، جسے عظم سازی کہتے ہیں، ‏کا آغاز ہنسلی ، ‏یا گلے کی ہڈی، ‏اور اوپری اور نچلے جبڑے کی ہڈیوں سے ہوتا ہے۔

Chapter 26   7 Weeks: Hiccups and Startle Response

‏7 ہفتوں میں ہچکیاں دیکھی گئی ہیں۔

‏اب اچانک ردعمل میں، پیروں کی حرکت ‏دیکھی جاسکتی ہے۔

Chapter 27   The Maturing Heart

‏4 خانوں والا دل بڑی حد تک مکمل ہوجاتا ہے۔ ‏اب دل دھڑ کنے کی اوسط رفتار، فی منٹ 167 بار ہوتی ہے۔

‏ ہفتوں میں ریکارڈ کی گئی دل کی برقی 7½ ‏حرکت کا تموج بالغوں کی طرح ہوتا ہے۔

Chapter 28   Ovaries and Eyes

‏لڑکی میں7 ہفتوں میں رحم کی شناخت ممکن ہے۔

‏ ہفتوں میں آنکھوں کی رنگ دار پتلی7½ ‏آسانی سے دیکھی جاسکتی ہے اور ہیوٹوں ‏کا تیزی سے فروغ ہوتا ہے۔

Chapter 29   Fingers and Toes

‏انگلیاں الگ ہوجاتی ہیں ‏اور پیروں کی انگلیاں صرف بنیاد سے جڑی رہتی ہیں۔

‏اب ہاتھ ایک ساتھ مل سکتے ہیں، ‏اسی طرح پیربھی مل سکتے ہیں۔

‏گھٹنوں کے جوڑ بھی ظاہر ہوجاتے ہیں۔

The 8-Week Embryo

Chapter 30   8 Weeks: Brain Development

‏8 ہفتوں میں دماغ بہت ترقی کرجاتا ہے ‏اور یہ مضغہ کے کل وزن کا لگ بھگ آدھا ہوتا ہے۔

‏نموغیر معمولی رفتار سے جاری رہتا ہے۔

Chapter 31   Right- and Left-Handedness

‏8 ہفتوں میں ٪75مضغے دائیں ہاتھ کی برتری ظاہر کرتے ہیں۔ ‏بقیہ برابر برابر ‏بائیں ہاتھ یا غیر ترجیحی ہوتے ہیں۔ ‏دائیں یا بائیں ہاتھ کی ترجیح کا یہ پہلا شاہد ہوتا ہے۔

Chapter 32   Rolling Over

‏طب اطفال کی درسی کتابوں کے مطابق "پلٹنے" کی اہلیت ‏پیدائش کے 10 سے 20 ہفتے بعد آتی ہے۔ ‏تاہم ، یہ متاثر کن ہم آہنگی ‏کم کشش ثقل والے مائع سے بھرے ‏جنیناتی جوف میں کافی پہلے ہی نظرآتی ہے۔ ‏صرف رحم سے باہر موجود اعلی ‏کشش ثقل پرغالب آنے کیلئے درکار ‏قوت کی کمی نومولود کو پلٹنے سے روکتی ہے۔

‏مضغہ اس وقفے میں طبعی طور پر ‏زیادہ فعال ہوجاتا ہے۔

‏رفتار دھیمی یا تیز، ‏ایک بار یا باربار، ‏ازخودیا معکوس ہوسکتی ہے،

‏سرکی گردش، گردن کا پھیلاؤ اور منہ اور ہاتھوں کا رابطہ ‏زیادہ بار ہونے لگتا ہے۔

‏مضغے کو چھونے پر پتلیوں میں لرزش، ‏جبڑوں میں حرکت، ‏پکڑنے کی کوشش، ‏اور پیروں کی انگلیوں میں حرکت ہوتی ہے۔

Chapter 33   Eyelid Fusion

‏7 سے 8 ہفتوں کے درمیان، آنکھوں کے اوپری اور نچلے پیوٹے ‏تیزی سے آنکھوں پر چھاکر ایک دوسرے سے کچھ حد تک مل جاتے ہیں۔

Chapter 34   "Breathing" Motion and Urination

‏اگرچہ رحم میں ہوا نہیں ہوتی، ‏پھر بھی مضغہ 8 ہفتوں میں غیر مسلسل تنفس کا عمل کرنے لگتا ہے۔

‏اس وقت گردے پیشاب بناتے ہیں ‏جس کا اخراج مائع جنین میں ہوتا ہے۔

‏نر مضغوں میں، نموپذیر فوطے ‏فوطیرون پیدا اور خارج کرنا شروع کرتے ہیں۔

Chapter 35   The Limbs and Skin

‏اعضاء کی ہڈیاں، جوڑ، عضلات، اعصاب، ‏اور خون کے شریان ‏بالغوں کے مماثل ہوتی ہیں۔

‏8 ہفتوں میں خارجی یا بیرونی جلد، ‏کئی پرتوں والی جھلی بن جاتی ہے، ‏جس کی شفافیت کافی کم ہوجاتی ہے۔

‏منہ پر بال پیدا ہونے کے ساتھ پلکیں بڑھنے لگتی ہیں۔

Chapter 36   Summary of the First 8 Weeks

‏آٹھ ہفتے میں مضغہ کا دور ختم ہوجاتاہے۔

‏اس دوران انسانی مضغہ ‏ایک خلیے سے بڑھ کر ‏لگ بھگ ایک ارب خلیہ ہوجاتا ہے ‏جو 4000 سے زیادہ مخصوص اعضاء بناتا ہے۔

‏اب مضغہ بالغوں میں موجود ‏٪90 ساخت کا حامل ہوتا ہے۔