Skip Navigation
The Endowment for Human Development
The Endowment for Human Development
Improving lifelong health one pregnancy at a time.
Donate Now Get Free Videos

Multilingual Illustrated DVD [Tutorial]

The Biology of Prenatal Development




ماقبل ولادت نشونماکا حیاتاتی عمل

.اردو [Urdu]


National Geographic Society This program is distributed in the U.S. and Canada by National Geographic and EHD. [learn more]

Choose Language:
Download English PDF  Download Spanish PDF  Download French PDF  What is PDF?
 

The 8-Week Embryo

Chapter 30   8 Weeks: Brain Development

‏8 ہفتوں میں دماغ بہت ترقی کرجاتا ہے ‏اور یہ مضغہ کے کل وزن کا لگ بھگ آدھا ہوتا ہے۔

‏نموغیر معمولی رفتار سے جاری رہتا ہے۔

Chapter 31   Right- and Left-Handedness

‏8 ہفتوں میں ٪75مضغے دائیں ہاتھ کی برتری ظاہر کرتے ہیں۔ ‏بقیہ برابر برابر ‏بائیں ہاتھ یا غیر ترجیحی ہوتے ہیں۔ ‏دائیں یا بائیں ہاتھ کی ترجیح کا یہ پہلا شاہد ہوتا ہے۔

Chapter 32   Rolling Over

‏طب اطفال کی درسی کتابوں کے مطابق "پلٹنے" کی اہلیت ‏پیدائش کے 10 سے 20 ہفتے بعد آتی ہے۔ ‏تاہم ، یہ متاثر کن ہم آہنگی ‏کم کشش ثقل والے مائع سے بھرے ‏جنیناتی جوف میں کافی پہلے ہی نظرآتی ہے۔ ‏صرف رحم سے باہر موجود اعلی ‏کشش ثقل پرغالب آنے کیلئے درکار ‏قوت کی کمی نومولود کو پلٹنے سے روکتی ہے۔

‏مضغہ اس وقفے میں طبعی طور پر ‏زیادہ فعال ہوجاتا ہے۔

‏رفتار دھیمی یا تیز، ‏ایک بار یا باربار، ‏ازخودیا معکوس ہوسکتی ہے،

‏سرکی گردش، گردن کا پھیلاؤ اور منہ اور ہاتھوں کا رابطہ ‏زیادہ بار ہونے لگتا ہے۔

‏مضغے کو چھونے پر پتلیوں میں لرزش، ‏جبڑوں میں حرکت، ‏پکڑنے کی کوشش، ‏اور پیروں کی انگلیوں میں حرکت ہوتی ہے۔

Chapter 33   Eyelid Fusion

‏7 سے 8 ہفتوں کے درمیان، آنکھوں کے اوپری اور نچلے پیوٹے ‏تیزی سے آنکھوں پر چھاکر ایک دوسرے سے کچھ حد تک مل جاتے ہیں۔

Chapter 34   "Breathing" Motion and Urination

‏اگرچہ رحم میں ہوا نہیں ہوتی، ‏پھر بھی مضغہ 8 ہفتوں میں غیر مسلسل تنفس کا عمل کرنے لگتا ہے۔

‏اس وقت گردے پیشاب بناتے ہیں ‏جس کا اخراج مائع جنین میں ہوتا ہے۔

‏نر مضغوں میں، نموپذیر فوطے ‏فوطیرون پیدا اور خارج کرنا شروع کرتے ہیں۔

Chapter 35   The Limbs and Skin

‏اعضاء کی ہڈیاں، جوڑ، عضلات، اعصاب، ‏اور خون کے شریان ‏بالغوں کے مماثل ہوتی ہیں۔

‏8 ہفتوں میں خارجی یا بیرونی جلد، ‏کئی پرتوں والی جھلی بن جاتی ہے، ‏جس کی شفافیت کافی کم ہوجاتی ہے۔

‏منہ پر بال پیدا ہونے کے ساتھ پلکیں بڑھنے لگتی ہیں۔

Chapter 36   Summary of the First 8 Weeks

‏آٹھ ہفتے میں مضغہ کا دور ختم ہوجاتاہے۔

‏اس دوران انسانی مضغہ ‏ایک خلیے سے بڑھ کر ‏لگ بھگ ایک ارب خلیہ ہوجاتا ہے ‏جو 4000 سے زیادہ مخصوص اعضاء بناتا ہے۔

‏اب مضغہ بالغوں میں موجود ‏٪90 ساخت کا حامل ہوتا ہے۔